جنین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی فوجی عدالت سے زیر حراست دو فلسطینیوں کو عمر قید کے ساتھ فی کس دو لاکھ 58 ہزار شیکل جرمانہ کی سزائیں سنائی ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران نے بتایا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے محمد یوسف ابو الرب اور یوسف خالد کمیل کو عمر قید کے ساتھ ساتھ دو لاکھ اٹھاون ہزار شیکل جرمانوں کی بھی سزائیں سنائی گئیں۔قابض اسرائیلی فوج نے دونوں فلسطینیوں کو چھ اکتوبر 2017ء کو سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطین میں ایک صیہونی آباد کار کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔