مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی ریاست کی مرکزی عدالت سے تین فلسطینی شہریوں کو مزاحمتی سرگرمیوں کے الزام میں عملی قید کی سزاوؤں کا حکم دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی عدالت سے تین فلسطینیوں کو مزاحمتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے الزام قید کی سزائیں سنائی گئین۔ تینوں فلسطینیوں کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس سے ہے۔اسیر محمد ناصر ابو صبیح کو چار سال، وایل علیان کو 32 ماہ اور اسیر ناجی عودہ کو 36 ماہ قید کی سزا سنائی۔
کلب برائے اسیران کے مطابق اسرائیلی پولیس نے پانچ فلسطینیوں کو حال ہی میں مزاحمتی سرگرمیوں کےالزام میں گرفتار کیا تھا۔
اسرائیلی عدالت نے انسداد دہشت گردی کے نام نہاد قانون کے تحت فلسطینیوں کے خلاف چلائے گئے مقدمہ کی سماعت کی اور انہیں قید کی سزائیں سنائیں۔