مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے شمالی شہر الناصرہ میں صیہونی شرپسندوں کے ایک گروپ نے سڑک کے کنارے پر کھڑی فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں کو تیل چھڑک کر آگ لگائی اور انہیں نذرآتش کردیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ مجرمانہ واردات فلسطینیوں کی املاک پرحملوں میں مشہور ’تدفیع الثمن‘ (قیمت چکاؤ) نامی گروپ کی طرف سے کی گئی۔انہوں نے فلسطینی شہریوں کی دو کاروں کو تیل چھڑک کر آگ لگائی اور انہیں مکمل طور پر نذرآتش کردیا گیا۔
صیہونی گروپ کی طرف سے جائے وقوعہ کے اطراف میں دیواروں پر عربوں، فلسطینیوں اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز نعروں کی چاکنگ بھی کی۔
ادھر اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی گاڑیوں کو نذرآتش کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کررہی ہے تاہم مقامی فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کو جانتی ہے مگر دانستہ طور پر انہیں گرفتار نہیں کیا جا رہا ہے۔