رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں سنجل کے مقام پر صیہونی شرپسندوں نے فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کیے اور ان کی توڑپھوڑ کے ساتھ ان کے ٹائر پنکچر کردیے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سنجبل بلدیہ کے چیئرمین معتز طوافشہ نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں کے ایک گروپ نے فجرکے وقت گھروں کے باہرکھڑی کی گئی کاروں کی توڑ پھوڑ کی اور ان کے ٹائر پنکچر کر دیے۔’قدس پریس‘ سے بات کرتے ہوئے طوافشہ کا کہنا تھا کہ معالیہ لبونہ صیہونی کالونی کے رہائشی صیہونی شرپسندوں نے فلسطینی شہریوں کی کاروں پر اشعال انگیز نعروں کی چاکنگ بھی کی۔