(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے د ورے پر آئے جرمن سیاستدان کا کہنا ہے کہ ان کا دورہ اسرائیل غزہ جائے بغیر مکمل نہیں انھیں غزہ میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لینا ہے تاہم اسرائیلی حکام نے انکار کردیا۔
جرمنی کے رُکن پارلیمنٹ اکھیم کیسلزنے تل ابیب پہنچنے کے بعد غزہ کی پٹی میں جانےاور وہاں کے حالات کا جائزہ لینے کیلئے غزہ جانے کی خواہش کا اظہار کیا تاہم صہیونی حکومت نے انہیں غزہ جانے سے روک دیا اور ان کی درخواست مسترد کردی۔کیسلر نے بتایا کہ ان کا مقبوضہ فلسطین کا دو روزہ دورے کا مقصد غزہ کی پٹی میں انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں معلومات حاصل کرنا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ وہ غزہ میں جرمنی کے تعاون سےچلنے والے منصوبوں کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے جرمن حکومت پر زور دیا کہ وہ غزہ اسرائیل کی طرف سے انہیں غزہ کی پٹی میں داخل ہونے سےروکنے کی شدید مذمت کی۔