(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ملت فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے مقابلے پر تاکید کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جہاد اسلامی تحریک کے ایک کمانڈر خالد البطش نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ملت فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم میں اضافے اور ملت فلسطین کے حقوق، صیہونی کالونیوں کی تعمیر اور فلسطینی علاقوں پر قبضہ جاری رہنے کی طرف سے چشم پوشی کی وجہ سے غاصب اسرائیلی حکومت کے مقابلے کے لئے مشترکہ کوشش اور قومی اتحاد کا احیا ضروری ہے۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے فوجیوں نے بدھ کے روز رام اللہ شہر پر حملہ کرکے حماس کے ایک لیڈر اور مرکزی انتخابی کمیشن میں اس تحریک کے نمائندے حسین ابو کویک کو گرفتار کرلیا۔ ان کے ساتھ متعدد دیگر فلسطینوں کو بھی صیہونی فوجیوں نے گرفتار کیا ہے۔