• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی حکام کا دباو، فلسطینی صحافی نامور صحافیوں کی فہرست سے خارج

ہفتہ 18-05-2013
in فلسطین
0
plf 17 salama-kumi
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی سنٹر برائے ترقی و آزادی صحافت نے نیوزیم کے فلسطینی صحافیوں محمد سلامہ اور حسام القومی کے نام کو ممتاز صحافیوں کی فہرست میں ڈالنے کے فیصلے کو واپس لے لینے پر دکھ اور حیرت کا اظہار کیا ہے۔ محمد سلامہ اور حسام القومی پچھلے سال دسمبر میں غزہ پر پونے والی اسرائیلی جارحیت کی کوریج کے دوران شہید کردیئے گئے تھے۔

 

سنٹر کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نیوزیم نے فلسطینی صحافیوں کے نام واپس لینے کا ارادہ اسرائیلی لابی اور امریکہ میں موجود یہودی اداروں کے دبائو میں آکر کیا ہے۔

نیوزیم نے سنٹر کو صحافیوں القومی اور سلامہ کے نام ممتاز صحافیوں کی فہرست میں ڈالنے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا اور سنٹر سے درخواست کی تھء کہ وہ صحافیوں کے خاندانوں سے رابطہ کروا دیں تاکہ انہیں پیشہ ورانہ سرگرمیاں ادا کرتے ہوئے شہید ہونے کے اعزاز کے بارے میں بتایا جاسکے۔ مگر سنٹر کو اس وقت حیرانگی کا سامنا کرنا پڑا جب فلسطینی صحافیوں کے نام سالانہ تقریب میں سے غائب کردئیے گئے تھے۔

سنٹر نے کہا کہ ” ازاد صحافت کے لئے کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے جن میں صحافیوں کی حفاظت کے لئے قائم کمیٹی اور اخباروں اور نیوز پبلشرز کی عالمی ایسوسی ایشن اور دوسروں کے مطابق القومی اور سلامہ نے پیشہ ورانہ سرگرمیاں ادا کرتے ہوئے اپنی جان دی۔”

نیوزیم کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کے نام فہرست میں سے نکالے جانے کی خبر سے آزادی اظہار رائے اور فلسطین کے لئے کام کرنے والے کارکنوں کو کافی افسوس ہوا۔

سنٹر نے بتایا کہ 2000ء سے لے کر اب تک 20 فلسطینی اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کے دوران شہید ہوگئے تھے۔

واشنگٹن میں موجود اسرائیلی سفارتخانے نے بھی نیوزیم پر فلسطینی صحافیوں کے نام فہرست سے نکالنے پر دبائو ڈالا تھا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ القومی اور سلامہ کو دہشت گرد قرار دینا چاہیئے ہے کیوںکہ ان دونوں کے ادارے الاقصیٰ ٹی وی کا حماس سے تعلق ہے۔

القومی اور سلامہ پچھلے سال نومبر میں غزہ پر ہونے والے اسرائیلی حملے کے دوران شہید ہوگئے تھے جب اسرائیل نے الاقصیٰ ٹی وی کے مرکزی دفاتر پر بمباری کی تھی۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.