اطلاعات کے مطابق قابض اسرائیلی حکام نے منگل کے روز ایک فیصلے میں یہودی تہواروں کی وجہ سے غزہ کی واحد کمرشل کراسنگ کرم ابو سالم کو دو دن کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غززہ میں سامان کے داخلے کی ذمہ دار کمیٹی کے سربراہ رائد فتوح نے قدس پریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صیہونی حکام نے منگل اور بدھ کے روز کم ابو سالم کراسنگ کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسرائیلی حکام نے پچھلے ماہ اپریل کے دوران یہودی تہواروں اور دوسری وجوہات کی بناء پر 17 دنوں کے لئے کرم ابو سالم کراسنگ کو بند کئے رکھا تھا۔
کرم ابو سالم غزہ کی واحد کراسنگ ہے کہ جس کے ذریعے سے اس علاقے میں ایندھن اور دوسرا سامان آتے ہیں اور اسرائیلی حکام جمعہ اور ہفتہ کے روز اس کراسنگ کو بند رکھتے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین