بیت لحم (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک بیوہ خاتون سے اس کا مکان زبردستی مسمار کر دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینیوں نے بتایا کہ اتوار کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بیت لحم میں الوجہ کے مقام پر واقع ایک مکان کی مالکن حنان مجمد الرازم کے مکان کا گھیراؤ کیا۔ اس موقع پر قابض فوج نے حنان سے کہا کہ اس نے اپنا مکان اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے منظوری لیے بغیر تعمیر کیا ہے۔ وہ اپنا مکان خود مسمار کردے ورنہ اسرائیلی انتظامیہ مکان مسماری کے ساتھ ساتھ اس پر آنے والے اخراجات بھی وصول کرے گی۔ اسرائیلی فوج نے بیت لحم میں مزید تین فلسطینیوں کو بھی مکان خالی کرنے کے بعد انہیں مسمار کرنے کے احکامات صادر کیے۔مقامی سماجی کارکن ابراہیم عوض اللہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے عین جویزہ کےمقام پر ایک بیوہ فلسطینی عورت سے اس کا مکان مسمار کر دیا۔
عوض اللہ نے بتایا کہ حنان الرازم کا مکان 130 میٹر پر محیط تھا اور اس میں اس کے بچوں سمیت کئی افراد رہائش پذیر تھے۔ صیہونی حکام نے حنان الرازم، خالد محمود ابو خیارہ، علاء حسین حجاجلہ اور محمد ابوالتین کے مکانات بھی مسمار کرانے کے احکامات دیے۔