رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے اسرائیل کی "عسقلان” جیل میں پابند سلاسل فلسطینی اسیران پر وحشیانہ تشدد کیا گیا اور اسیران پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کی بھاری نفری نے "عسقلان” جیل میں گھس کر فلسطینی اسیران کے کمروں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس کے جلادوں نے "عسقلان” جیل کے وارڈ نمبر تین میں جا گھسے۔ اسیران کے کمروں میں گھس کا ان کا ضروری سامان تل پٹ کردیا اور اسیران کو گھیسٹ کر مارا پیٹا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکام نے وارڈ نمبر 3 کے اسیران کو ان کے اہل خانہ سے ملاقات سے بھی محروم کر رکھا ہے۔ حال ہی میں اس بیرک میں قید فلسطینیں کو 300 شیکل تک جرمانے کیے گئے۔
فلسطینی محکمہ اسیران کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے عسقلان جیل میں گھس کر ریاض العمور، عاصف العمور، ابراہیم الھریمی، احمد الھریمی اور محمود عواد کو قید تنہائی میں ڈال دیا۔
ادھر دوسری جانب 60 سالہ فلسطینی اسیر عمران الخطیب 67 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں جب کہ اسلامی جہاد کے اسیر رہنما خضرعدنان کی بھوک ہڑتال 41 روز میں جاری ہے۔