مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’السلام آلان‘ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے دریائے اردن کے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید 2070 گھر تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا تھا کہ وہ غرب اردن میں مزید 2500 مکانات کی فوری تعمیر کی منظوری دینے کی تیاری کررہے ہیں۔اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی سول ایڈمنسٹریشن کی سپریم پلاننگ کونسل ’کفار ادومیم‘ صیہونی کالونی میںÂ صیہونی آباد کاروں کے لیے 92 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دے چکی ہے۔
یہ صیہونی کالونی حان الاحمر کے مقام سے صرف ایک کلو میٹر دور ہے۔ خان الاحمر فلسطینی قصبہ ہے جسے خالی کرنے کے لیے اسرائیلی حکومت نے گذشتہ ہفتے چند روز کی مہلت دی تھی جب کہ صیہونی عدالت بھی خان الاحمرکو فلسطینی آبادی سے خالی کرانے کا فیصلہ دے چکی ہے۔
عبرانی اخبار کے مطابق نئی آباد کاری کے لیے 145 دونم فلسطینی رقبضہ پہلے ہی غصب کیا جا چکا ہے۔ یہ منصوبہ پہلے سے تیار تھا جس میں 660 دونم پر 322 مکانات کی تعمیر کی منظوری فروری2017ء میں دی جا چکی تھی۔
نئی صیہونی کالونی کا نام ’نوفی پیریشیت‘ سامنے اایا ہے جو فلسطین کی سرکاری اراضی پر تعمیر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ نوکدیم صیہونی کالونی میں 88 دونم کے رقبے پر 76 رہائشی یونٹس کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی کالونیوں سے باہر 166، عالیہ زھاؤ کالونی میں 129، افینی حیفٹز میں 33، حلیمش میں 19، بدوئیل میں 17،رفافا میں13 اور تبوح میں پانچ مکانا کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔