• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی آباد کاروں کے حملے میں فلسطینی خاتون شہید، شوہر زخمی

ہفتہ 13-10-2018
in فلسطین
0
0Pala112134
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں غاصب صیہونیوں نے وحشیانہ تشدد کرکے ایک فلسطینی خاتون کو شہید اور اس کے شوہر کو زخمی کردیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہفتے کو علی الصباح صیہونی آباد کاروں ‌نے 45 سالہ عایشہ محمد طلال رابی کو نابلس کے جنوب میں زعترہ چیک پوسٹ کے قریب گاڑی پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں کارمیں سوار دونوں میاں بیوی زخمی ہوگئے۔ صیہونی آبادکاروں نے آگے بڑھ کر کار میں زخمی حالت میں پڑی خاتون  کے سرپر پتھر مار کر اسے شہید کردیا۔

فلسطینی ہلال احمر کے مطابق ہفتے کو صیہونی آباد کاروں نے رابی کے پر پتھر مارکراسے شدید زخمی کیا۔ سنگ باری کے نتیجے میں اس کے شوہر بھی زخمی ہوئے۔ بعد ازاں اسپتال لے جاتے ہوئے زخمی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون اور اس کے شوہر کو ابن سینا اسپتال کے شعبہ حادثات میں منتقل کیا گیا مگر وہ اس وقت تک دم توڑ چکی تھی۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج رابی کے بھائی کو بھی شہید کرچکی ہے۔ صیہونیوں کی اس منظم غنڈہ گردی کے خلاف علاقے میں سخت غم وغصے کی لہر پائی جا رہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMartyrMatrixneblusNetanyahupalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی آباد کاروں کے حملے میں فلسطینی خاتون شہید، شوہر زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.