(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)صیہونی ریاست نے مقبوضہ فلسطین میں سڑکوں اور مواصلاتی ڈھانچے کی بہتری کے لیے 40 کروڑ شیکل کی رقم کے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔
صیہونی ریاست کے عبرانی ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر مواصلات میری ریگیو نے مقبوضہ غرب اردن میں غیر قانونی صہیونی آباد کاروں کی رہائشی ضروریات اور سہولیات کےلئے 4 بڑے منصوبوں کی منظوری دی ہے ، نئے منصوبوں میں مودیعین ۔ عیلیت یہودی کالونی کےکے لیے بائی پاس روڈ کی تعمیر،قلندیہ چیک پوسٹ کی تعمیر نو، آدم اور حزبہ یہودی کالونیوں کے درمیان نئی سڑک کی تعمیر اور مواصلاتی ڈھانچے کی بہتری کے لیے 40 کروڑ شیکل کی رقم کا نیا مواصلاتی منصوبہ بھی شامل ہیں۔
گذشتہ ماہ اسرائیلی ریاست نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم یہودی کالونیوں کے درمیان سڑکوں کا ایک نیا جال بچھانے کی منظوری دی تھی۔