• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونیوں کو مسجد اقصٰی میں مذہبی و سیاسی نعرے لگانے کی اجازت

جمعرات 19-04-2018
in فلسطین
0
0Pala10735
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے صیہونیوں کو قبلہ اوّل میں مذہبی رسومات کی اجازت دینے کے بعد صیہونی شرپسندوں کو مقدس مقام میں داخل ہو کر مذہبی اور سیاسی نعرے لگانے کی اجازت دے دی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی مذہبی اور سیاسی حلقوں نے صیہونی عدالت کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صیہونی عدلیہ کی کھلم کھلا مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے صیہونی آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مذہبی اور سیاسی نعرے لگانے کی اجازت دے دی ہے۔

عدالت کی طرف سے کہا گیا ہے صیہونیوں کو حرم قدسی میں داخل ہو کر’اسرائیل زندہ باد، یہودیت زندہ باد‘ اور اس طرح کے دیگر نعرے لگانے کی اجازت دی ہے۔

مسجد اقصیٰ میں تدریسی امور کے ڈائریکٹر الشیخ ناجح بکیرات نے کہا کہ قبلہ اوّل پر صرف مسلمانوں کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی عدالت سے صیہونی آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ میں گھس کر مذہبی نعرے لگانے کی اجازت دینا مذہبی اشتعال انگیزی ہے۔

ادھر مسجد اقصیٰ کے محقق اور مورخ جمال عمرو نے کہا کہ صیہونیوں کو مسلمانوں کے نعرہ تکبیر (اللہ اکبر) کے رد عمل کے طور پر مذہبی نعرے لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونیوں کو یہ اجازت دائیں بازو کے ایک نسل پرست صیہونی ایتمار بن غفیر کی درخواست پر دی گئی ہے۔ بن غفیر نے ڈیڑھ سال قبل مسجد اقصیٰ میں گھس کر ’اللہ اکبر‘ کے رد عمل میں اسرائیل اور یہودی زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا تاہم پولیس نے اسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونیوں کو مسجد اقصٰی میں مذہبی و سیاسی نعرے لگانے کی اجازت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.