(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے پے در پے حملوں کے درمیان، فلسطینی نوجوان کے جوابی حملے میں ایک صیہونی فوجی زخمی ہوگیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کی رات ایک فلسطینی نوجوان نے صیہونیت مخالف کارروائی کرتے ہوئے مغربی جنین میں شاکید چیک پوسٹ پر کھڑے صیہونی فوجی دستے پر چاقو سے حملہ کردیا۔ اس حملے میں ایک صیہونی فوجی شدید زخمی ہوگیا۔صیہونی فوجیوں نے حملہ کرنے والے فلسطینی نوجوان کو گرفتار کرنے کے دعوی کیا ہے۔ مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملوں اور بیت المقدس کے اسلامی تشخص کو مٹانے کی سازش کے خلاف مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مظاہروں اور صیہونیت مخالف کارروائیوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے جسے تحریک انتفاضہ قدس کا نام دیا گیا ہے۔ یکم اکتوبر سے جاری اس تحریک کے دوران صہیونی فوجیوں کی فائرنگ میں دو سو تیس سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ فلسطینیوں کے جوابی حملوں میں کم سے کم پینتیس صیہونی بھی مارے گئے ہیں۔