مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے جیل میں قید فلسطینی شہری کو ایک صہیونی آباد کار کو قتل اور چار کو زخمی کرنے کے الزام میں دو بار تاحیات عمر قید اور دو لاکھ پچاس ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی’عوفر‘ فوجی عدالت نے 40 سالہ اسیر محمد عمایرہ کے خلاف جاری مقدمہ کی سزا سناتے ہوئے اسے دو بار تاحیات عمر قید اور اڑھائی لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا سنائی۔اسیر محمد عمایرہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ Â عدالتی فیصلے کے وقت اس کے موکل نے اسرائیلی جج کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا۔ اسیر کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے اہل خانہ سے ملاقات پر پابندی کے خلاف بہ طور احتجاج Â عدالتی بائیکاٹ کیا ہے۔
خیال رہے کہ اسیر عمائرہ کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے۔ اسے 5 جولائی 2016ء کو شہید محمد فقیہ کے ساتھ مل کر ایک فدائی حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔