(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بیت المقدس میں صہیونی پولیس کی حراست میں شہید ہونے والے قیدی کی موت کی وجہ سامنے نہ آسکی تاہم تحقیقات جاری ہیں ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روزاسرائیلی صہیونی پولیس کے ترجمان کرنل لوئے آرزیقات کی جانب سے مختصر بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں بیت المقدس کے علاقے فواغرہ محلے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی باشندے کو بیت المقدس محکمہ پولیس کے ہیڈ کواٹر میں حراست میں لیا گیا تھا حراست میں نظر بندی کے دوران موت واقع ہوگئی سرکاری وکلاء کے ذریعہ جس کی تحقیقات جاری ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی پولیس کے ترجمان کی جانب سے شہید ہونے والے فلسطینی قیدی کے جرم کے حوالے سے کوئی وضاحتی نوٹ تاحال جاری نہیں کیا گیا ہے۔