مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ٹریفک حادثہ دیر استیا کے مقام پر پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ فلسطینی ایمبولینس سروس کی جانب سے متعدد گاڑیاں جائے حادثہ کی جانب روانہ کی گئیں تو صہیونی حکام نے انہیں ایک یہودی کالونی کے قریب سے گذرتے ہوئے روک لیا۔
مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ وادی قانا کی روڈ پر پیش آئے ٹریفک حادثے میں فلسطینی پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں فوری طورپر اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس منگوائی گئی لیکن صہیونی فوجیوں نے ایمبولینس کو کو جائے حادثہ کی طرف جانے سےروک دیا۔ ایمبولینس کی رسائی نہ ہونے کے باعث کئی گھنٹوں بعد دوسری گاڑیوں کی مدد سے زخمیوں کو وہاں سے لے جایا گیا۔
خیال رہے کہ وادی قانا میں یہودی کالونیوں کا ایک جال بچھایا گیا ہے۔ ان میں عمانویل، وایل متان، یاکیر، نوفیم، کرنی شمرون، جنوت شمرون، معالی شمرون اور نوف اورنیم شامل ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
