(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صیہونیوں کے مظالم،چالبازیوں اور ریشہ دوانیوں سے تنگ آ کر فلسطین کے دو بڑے مذاہب اسلام اور عیسائیت ارض مقدس پر امن کی بحالی کے لیے ہم قدم ہو گئے۔فلسطینی عیسائی برادری کا فلسطینی مسلمانوں کے ہمراہ مسجد اقصی میں اجتماع ،جہاں ارض مقدس میں امن اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق یہودیوں کی سازشوں ،چالبازیوں اور مظالم نے فلسطین میں رہنے والے مسلمانوں اور عیسائیوں کو ایک دوسرے کے قریب کردیا ہے۔گزشتہ دنوں فلسطینی علما کا ایک وفد عیسائی پادریوں کے ہمراہ مسجد اقصی پہنچا اور ار ض فلسطین میں امن ،خوشحالی اور سلامتی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔
ذرائع کے مطابق فلسطینی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے صیہونی مظالم کے خلاف عیسائی مذہبی رہنما فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بیت المقدس پہنچے۔جہاں مسلم علما نے ان کا بھر پور استقبا ل کیا۔
اس موقع پردونوں مذاہب کے نمائندوں نے بین المذاہب یکجہتی کے فروغ کے لیےمل کر کام کرنے پر اتفاق کیا اور اسرائیلی سازشوں کا مل کر مقابلہ کرنے کا بھی عہد کیا۔