مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں الشیخ راید صلاح کا کہنا تھا کہ یہودیوں کی جانب سے قبلہ اول کے خلاف سازشوں کے آئے روز نئے جال تیار کیے جا رہے ہیں لیکن صہیونی سازشوں کی عمر قبلہ اول کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔ صہیونیوں کے ناپاک عزائم خود ان ہی پر الٹ جائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں الشیخ رائد صلاح کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے۔ اگر اسرائیل کے پارلیمانی انتخابات میں انتہا پسند یہودی کامیاب ہوئے تو مسجد اقصیٰ کو درپیش خطرات مزید بڑھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہودی شرپسندوں اور صہیونی فوج نے قبلہ اول کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو تمام فلسطینی اس کے خلاف اٹھیں گے اور قبلہ اول کو بچائیں گے۔ ہم بھی فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
الشیخ راید صلاح نے اسلامی تعاون تنظیم "او آئی سی” کے سیکرٹری جنرل کے دورہ بیت المقدس کی مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل کے ویزے پر بیت المقدس آنے والے اسرائیل ہی کی خدمت کررہے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
