• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کے ہاتھوں گرفتار فلسطینیوں کوبے رحمی سے شہید کیے جانے کا انکشاف

پیر 13-04-2015
in فلسطین
0
plf murdered-brutally
0
SHARES
2
VIEWS

فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری ایک رپورٹ میں چشم کشاف انکشاف کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سفاک اسرائیلی فوجی کریک ڈائون میں فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے بعد نہایت بے دردی سے انہیں گولیاں مار کرشہید کردیتے رہے ہیں۔ یہ ظالمانہ سلسلہ آج بھی بدستور جاری ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کا ماورائے عدالت قتل عام معمول کی بات ہے۔ قابض صہیونی فوجی فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے گرفتار کرنے کے بعد کسی عدالت میں پیش کرنے سے قبل ہی گولیاں مار کر شہید کردیتے رہے ہیں۔ سیکڑوں فلسطینیوں کو اسی ظالمانہ اور غیرانسانی طریقے سے شہید کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار فلسطینیوں کو شہید کیے جانے کے مختلف طریقے اختیار کیے جاتے ہیں۔ بعض کو گرفتاری کے وقت ہی گولیاں مار کرشہید کیا جاتا ہے اور یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ فوج سے جھڑپ میں مارے گئے حالانکہ شہید ہونے والے فلسطینی بالکل غیر مسلح ہوتے تھے۔ اس کے علاوہ باقاعدہ قاتلانہ حملوں کے دوران فلسطینیوں کو ٹارگٹ کیا جاتا۔

رپورٹ میں ماوروائے عدالت فلسطینیوں کا قتل عام سنگین جرم قرار دیتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی انسانی حقوق کی روح سے ماورائے عدالت قتل سنگین جنگی جرم ہے اور اسرائیل اس سنگین جرم کا بدترین ارتکاب مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں صہیونی فوجیوں نے دو فلسطینی مزاحمت کاروں کو حراست میں لینے کے بعد انہیں نہایت بے رحمی سے گولیاں مار کرشہید کردیا تھا۔ اسی طرح سنہ 1984 ء میں چار فلسطینی اسرائیل کی ایک مسافر بس میں سوار ہوئے۔ انہوں نے بس کی تمام سواریوں کو یرغمال بنالیا اور ان کے بدلے میں اپنے 500 اسیران کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ اسرائیلی حکام نے چار میں سے دو فلسطینیوں کو گرفتار کرکے شہید کیا جبکہ دوسرے دو کو چھوڑ دیا گیا۔ کچھ عرصے بعد انہیں بھی گرفتار کرکے ماورائے عدالت شہید کردیا گیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.