(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان ٹاؤن کی وادی یاصول کالونی میں اسرائیلی فوجیوں نے بلڈوزر کی مدد سے ایک زیرتعمیر مکان مسمار کردیا۔ صہیونی فوج کا دعویٰ ہے کہ مکان اسرائیلی بلدیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا جا رہا تھا، اس لیے اسے مسمار کیا گیا
ہے۔
رپورٹ کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی فوجیوں نے وادی یاصول کالونی میں بلڈوزروں، فوجی گاڑیوں اور تفتیشی کتوں کے ہمراہ چھاپہ مارا اور ایک زیرتعمیر مکان کو مسمار کرڈالا۔ یہ مکان مقامی فلسطینی شہری یوسف سمرین کی ملکیت بتایا جاتا ہے۔
مکان مسماری کے خلاف مقامی فلسطینی شہریوں نے احتجاج کیا تو قابض فوج نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین پر مرچوں سے ملاوٹ کردہ پانی چھڑکا گیا جس کے نتیجے میں کئی افراد متاثر ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق منہدم کردہ مکان 100 مربع میٹر پر تعمیر کا جا رہاتھا۔ یہ مکان یوسف سمرین نامی شہری کی ملکیت تھا جس کے خاندان کے 8 افراد ہیں۔