مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے شمالی شہر کفر قاسم میں صہیونی فوج نے ایک اور فلسطینی خاندان کا مکان غیرقانونی قرار دے کر مسمار کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی پولیس اور مقامی صہیونی انتظامیہ کی بڑی تعداد نے کفر قاسم میں ایک فلسطینی شہری غازی عیسیٰ کے مکان کا گھیراؤ کیا۔مکان میں موجود فلسطینی شہریوں کو باہر نکال کر بغیر کسی پیشگی نوٹس کے بھاری مشینری کی مدد سے زمین بوس کردیا گیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غازی عیسیٰ کے مکان کی مسماری کا پیشگی کوئی انتباہی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ مکان کا ایک حصہ حال ہی میں مکمل کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ مسمار شدہ مکان کے مالک کفر قاسم میں ایک سرگرم سماجی کارکن ہیں اور الاقصیٰ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ہیں۔
بے گناہ فلسطینی شہری کے مکان کی مسماری کی تصاویر موصول ہوئی ہیں۔ ان تصاویر میں بھی اسرائیلی پولیس کو بھاری مشینری کے ذریعے مکان مسمار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مالک مکان عیسی کا کہنا ہے کہ پولیس یا کفر قاسم کی اسرائیلی بلدیہ طرف سے انہیں کسی قسم کا نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ گذشتہ روز اچانک ان کے مکان کا محاصرہ کرنے کے بعد اسے گرادیا گیا۔