فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے الطور قصبے کی شاہراہ سلمان الفارسی سے دو بچوں کو اغواء کر لیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی اسرائیلی فوج میں شامل نام نہاد عرب فورس کی جانب سے عمل میں لائی گئی ہے۔ شاہراہ سلمان فارسی سے حراست میں لیے گئے بچوں میں سے ایک کی شناخت عمر رمزی الزعانین کے نام سے کی گئی ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے ایک دوسری کارروائی کے دوران بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ فلسطینی شہری مروان احمد الھشلمون کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرتے ہوئے اس کے مسجد میں داخلے پرغیرمعینہ مدت تک کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔