بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے ایک مقامی صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اس کے گھرمیں چھوٹے خفیہ کیمروں کی مدد سے اس کی اور دیگر اہل خانہ کی جاسوسی کی کوشش کرتے رہے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صحافی صبری جبریل نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر پوسٹ ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غرب اردن نے جنوبی شہر بیت لحم میں واقع تقوع قصبے میں اس کے مکان میں چھوٹے خفیہ کیمرے نصب کررکھے تھے۔صبری جبریل نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے چند روز قبل ان کے گھر پرچھاپہ مارا اور گھر میں توڑ پھوڑ کے بعد اہل خانہ کو زدو کوب کیا گیا۔ صہیونی فوج کے گھر سے نکل جانے کے بعد اچانک ہمیں گھر کے اطراف میں خفیہ کیمرے نصب کیے گئے ملے۔ ان کیمروں کی چھان بین سے پتا چلا کہ انہیں اسرائیلی فوج نے ہمارے گھر کی جاسوسی کے لیے نصب کر رکھا تھا۔
صحافی جبریل نے فلسطینی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اندر اور اطراف میں مشکوک کیمروں کی موجودگی پر نظر رکھیں کیونکہ صہیونی فوج اس طرح کے حربے عموما استعمال کرتی ہے۔