• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی چل بسا، تدفین کے موقع پرشٹرڈائون ہڑتال

بدھ 25-03-2015
in فلسطین
0
plf wounded-died
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک ہفتہ قبل اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا بیس سالہ فلسطینی نوجوان علی صافی موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گذشتہ شام کو جام شہادت نوش کرگیا۔ اسے آج سپرد خاک کیا جائے گا۔ دوسری جانب اس کی تدفین کے موقع پر مغربی کنارے میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ اور البیرہ گورنریوں میں تاجر برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے علی صافی کی تدفین تک کاورباری سرگرمیاں بند رکھنے پراتفاق کیا ہے۔ تاکہ شہید کی نماز جنازہ میں زیادہ سے زیادہ شہریوں کو شریک کیا جاسکے۔

گذشتہ روز علی صافی کی اسپتال میں شہادت کی خبر پھیلتے ہی شہری سڑکوں پرنکل آئے اور انہوں نے صہیونی فوج کی کھلے عام ریاستی دہشت گردی کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔ شہریوں نے بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیلی فوج کا کڑا احتساب کرنے اور جنگی جرائم کی عالمی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ فلسطینی نوجوان علی صافی کو ایک ہفتہ قبل ایک احتجاجی مظاہرے کےدوران اسرائیلی فوجیوں نے گولی ماردی تھی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اسے رام اللہ کےایک سرکاری اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ چند روز زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد جام شہادت نوش کرگیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.