رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے جنین شہر کے یعبد قصبے پر دھاوا بولا اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا۔ گھروں کی تلاشی کے دوران خواتین اور بچوں کو بڑی تعداد میں زدو کوب کیا جس پر مشتعل فلسطینی گھروں سے نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے اور قابض فوج کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔
فلسطینیوں کے احتجاج کو دیکھ کر اسرائیلی فوج نے مزید نفری منگوالی اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ ساتھ وحشیانہ لاٹھی چارج کیا اور ربڑ کی گولیوں سے بھی انہیں نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آنسوگیس کی شیلنگ سے دسیوں افراد دم گھٹنے سے زخمی ہوئےہیں۔
صہیونی فوجیوں نے جنین۔ حیفا شاہراہ پر زبوبہ کے مقام پر ناکہ لگا کر شہریوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کیا جو پورا دن جاری رہا۔
