• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 13 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کی دہشت گردی میں ایک فلسطینی بچی شہید

ہفتہ 23-01-2016
in فلسطین
0
0Pal0310
0
SHARES
2
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قابض صہیونی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی بچی شہید ہوگئی۔ صہیونی فوج نےحسب روایت الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینی بچی نے اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سےحملے کی کوشش کی تھی جس پراسے گولیوں سے نشانہ بنایا گیا۔ تاہم عینی شاہدین نےاسرائیلی فوج کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز بیت المقدس کے شمال مشرق میں عناتا قصبے مین ایک فلسطینی بچی کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ یہودی کالونی کے داخلی گیٹ کے قریب قائم ایک پولیس چیک پوسٹ کے پاس سے گذر رہی تھی۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی بچی کی شہادت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ شہیدہ کی شناخت رقیہ عبد محمد ابو عید کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 14 سال بیان کی جاتی ہے اور اس کا آبائی تعلق مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے۔ تاہم اس کا خاندان پچھلے کچھ عرصے سے بیت المقدس کے عناتا قصبے میں رہائش پذیر ہے۔

اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری کا کہنا ہے کہ انہیں ابتدائی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس کی ایک یہودی کالونی کے داخلی دروازے کے قریب ایک فلسطینی لڑکی نے ایک سیکیورٹی اہلکار پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی جس پر اسے گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطینی لڑکی کے چاقو سے حملے میں کسی فوجی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے تاہم فوجی اہلکار کی دوبارہ فائرنگ سے فلسطینی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے علاقوں میں پچھلے سال یکم اکتوبر کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ میں اب تک کم سے کم ایک سو ساٹھ فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے بیشتر فلسطینیوں کو شہید کرتے ہوئے ان پر چاقو سے حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا ہے مگر صہیونی فوج آج تک اس نوعیت کا کوئی دعویٰ درست ثابت نہیں کرسکی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوج کی دہشت گردی میں ایک فلسطینی بچی شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.