(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کی اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ناکہ بندی دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے۔ کئی روز سے جاری محاصرے کے نتیجے میں مقامی شہریوں کا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور شہریوں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر جگہ ناکے اور رکاوٹیں کھڑی کر کے شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کی ہے۔
مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی ناکہ بندی کے نتیجے میں وہ گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ کیونکہ اسرائیلی فوج نے کنکریٹ کے بلاک کھڑے کر کے شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی کر دی ہے۔ الظاھریہ، السموع، الخلیل شہر، الفوار اور دیگر قصبوں کی ناکہ بندی کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے دو ہفتے قبل الخلیل شہر کی ناکہ بندی اس وقت شروع کی تھی جب ایک مزاحمتی کارروائی میں دو یہودی آباد کار ہلاک ہو گئے تھے۔