• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کی جانب سے الخلیل شہر میں فلسطینی بچے یرغمال

ہفتہ 04-06-2016
in فلسطین
0
0Pala1585
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’بتسلیم‘ نے ایک فوٹیج پوسٹ کی ہے جس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں میں یرغمال 20 بچوں کو دکھایا گیا ہے۔ رات کے وقت پہروں اسرائیلی فوج کی حراست میں دکھائے بچوں کو اس وقت یرغمال بنایا گیا تھا جب الخلیل شہر میں یہودی فوجیوں پر سنگ باری کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔

’بتسلیم‘ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل شہر کے ایک کم عمربچے سمیت 20 بچوں کو ان کے گھروں سےاٹھا کر ایک کھنڈر نما مکان میں جمع کیا جہاں ان کی فوٹیج بھی تیار کی گئی تھی۔ بعد ازاں وہ فوٹیج انسانی حقوق کی تنظیم کے ہاتھ لگی اور اس نے میڈٰیا پر نشر کردی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی بچوں کو یرغمال بنائے جانے کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب الخلیل میں یہودی آبادکاروں کی ایک بس پر نامعلوم نقاب پوش افراد نے سنگ باری کی تھی جس کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق بس پرسنگ باری کے واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر کی جابر کالونی کا محاصرہ کیا اور اس کالونی میں رہنے والے 20 فلسطینی بچوں کو حراست میں لینے کے بعد انہیں کئی گھنٹے کھڑے رکھا گیا اور ان پرتشدد کیا جاتا رہا۔

’بتسلیم‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یرغمال بنائے گئے 12 بچوں کی عمریں 12 سال سے بھی کم تھیں۔ فوٹیج میں اسرائیلی فوجیوں کو اپنے موبائل کیمروں میں حراست میں لیے گئے بچوں کی تصاویر بناتے بھی دکھایا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج کی جانب سے الخلیل شہر میں فلسطینی بچے یرغمال
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.