مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز صہیونی فوج کی بکتر بند گاڑیوں نے اریحا شہر کے جنوبی قصبے ’’وادی القلط‘‘ کا گھیراؤ کیا اور وہاں پر فلسطینی شہریوں کے تعمیر کیے گئے چار مکانات مسمار کردیے۔ ان میں دو مکان محمد شحدہ سلیم النجوم نامی شہری کے بتائے جاتے ہیں۔ جس میں اس کے اپنے بچے اور دیگر عزیزو اقارب رہائش پذیر تھے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے نہ صرف مکانات مسمار کردیے بلکہ مکانات کے ملبے پربھی قبضہ کرلیا۔
اریحا کےفلسطینی میئر ماجد الفتیانی نے صہیونی فوج کی جانب سے مکانات مسماری کی کارروائی کو فلسطینیوں کے خلاف جاری جرائم کا تسلسل قرار دیا ہے۔ صہیونی فوج کی انہدامی کارروائی کے بعد متاثرہ شہریوں سے ملاقات کے دوران الفتیانی نے کہا کہ پوری دنیا کا اس بات پراتفاق ہے کہ اسرائیل امن کے قیام کی مساعی کو دانستہ طورپر تباہ وبرباد کررہا ہے۔
اس موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی عہدیدار نے عالمی برادری کی توجہ فلسطینیوں کو بے گھرکرنے کی ظالمانہ صہیونی پالیسی کی طرف بھی مبذول کرائی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرانے کا سلسلہ بند کرانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔
