(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) تین فلسطینی صہیونی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، دو کو گیس بم لگے جبکہ سیکڑوں آنسو گیس کی بدترین شیلنگ سے بے سانس کی تکلیف کا شکار ہوئے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز سولہ سالوں سے غیر قانونی معاشی ناکہ بندی کاشکار محصور شہر غزہ کے مشرق میں "یوم سرزمین فلسطین” کی تقریب کے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے پر تشدد طریقہ کار اختیار کیا،۔
صہیونی فورسزنے شرکاء پر گیس بم پھینکے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور براہ راست فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں پانچ فلسطینی زخمی جب کہ سیکڑوں متاثر ہوئے جن کو غزہ کے واحدبڑے اسپتال شفا میڈیکل کمپلیکس لے جایا گیا۔