(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض صہیونی فوج نے نابلس کے مشرق میں واقع قصبے بیت فوریک پر دھاوا بول دیا اور اس کے علاوہ عقربہ سے تعلق رکھنے والے مقامی کسانوں کو قریب واقع زرعی زمینوں میں جانے سے روک دیا۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کی چھ گشتی پارٹیوں نے دو گروپوں میں تقسیم ہو کر بیت فوریک پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پرتشدد جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔اس کے علاوہ صہیونی فوج نے عقربہ قصبے کا بھی رخ لیا اور وہاں کے مقامی کسانوں نے کو صریف کے علاقے میں موجود زرعی زمینوں میں جانے سے روک دیا۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوجیوں نے ایک کسان کا ٹریکٹر قبضے میں لے لیا۔