• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 15 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کا غرب اردن میں چھاپہ، فلسطینی رکن پارلیمنٹ گرفتار

جمعہ 29-01-2016
in فلسطین
0
0Pala0133
0
SHARES
4
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں اسرائیلی فوج نے ایک چھاپہ مار کارروائی میں فلسطینی پارلیمنٹ کے ایک اہم رکن کو حراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے رکن پارلیمنٹ محمد ابو طیر کو صہیونی ریاست کی جانب سے بیت المقدس سے بے دخل کیا گیا تھا جس کے بعد وہ رام اللہ میں رہ رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ میں کفر عقب قصبے تلاشی کی کارروائی میں 64 سالہ فلسطینی رکن پارلیمنٹ محمد ابو طیر کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹ میں بتایا کہ جمعرات کو نماز فجر کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی رکن پارلیمنٹ محمدابو طیر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران گھر میں توڑپھوڑ کی۔ جس کے بعد محمد ابو طیر کو ایک فوجی گاڑی میں ڈال کرنامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ محمد ابو طیر کو اسرائیلی عقوبت خانے سے رہائی کو ابھی بہ مشکل 6 ماہ بھی نہیں ہوئے کہ انہیں دوبارہ دھرلیا گیا۔ محمد ابو طیر اپنی چونسٹھ سالہ زندگی میں 25 سال اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ انہیں سنہ 2010 ء کو دو مزید فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ بیت المقدس سے بے دخل کردیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنی بلا جواز بے دخلی کے خلاف احتجاج کیا تو انہیں حراست میں لے لیا گیا اور 25 ماہ تک مسلسل انتظامی حراست میں رکھا گیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوج کا غرب اردن میں چھاپہ، فلسطینی رکن پارلیمنٹ گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.