• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کا غرب اردن میں وحشیانہ کریک ڈاؤن، درجنوں فلسطینی زیرحراست

پیر 28-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0813
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج نے آج سوموار کو وحشیانہ کریک ڈاؤن کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں اب تک درجنوں افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہداء کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جہاں خواتین اور بچوں کو زدو کوب کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور نقدی و زیورات لوٹ لیے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق گذشتہ برس اکتوبر کے بعد سے فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ کےدوران یہ اب تک کا سب سے بڑا کریک ڈاؤن ہے، جس میں غرب اردن کے کئی شہروں میں شروع کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نےسوموار کے روز علی الصباح مغربی کنارے کےشہروں الخلیل، رام اللہ، نابلس ، بیت لحم اور دوسرے مقامات پر گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ تلاشی کی کارروائیوں میں نابلس کے جنوبی قصبے عراق بورین سے ایک کم عمربچے سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ نماز فجر کے وقت اسرائیلی فوج کی کوئی پانچ گاڑیوں نے عراق بورین قصبے کامحاصرہ کیا اور قصبے کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کرنے کے بعد گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا۔

صہیونی فوجیوں ے حسام عاھد الفقیہ نامی شہری کے گھر پرچھاپے کے دوران اس کا کم عمر بیٹا منذر اسماعیل قادوس گرفتار کرلیا۔

اس کے بعد ایک دوسرے فلسطینی لڑکے عبداللہ منذر قادوس کو بھی گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تلاشی کی دوسری کارروائیوں میں نابلس سے 18 سالہ احمد محمود مرار، 17 سالہ قصی حایس مرار، بیت لحم سے سلطی احمد ثوابتہ، قباطیہ سے محمد کمیل، ناجح ابو الرب، احمد زکارنہ نامی شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دیگر شہروں الخلیل، رام اللہ سے بھی اسرائیلی فوجیوں نے متعدد فلسطینیوں کو گھروں سے اٹھا کر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

الخلیل شہر میں اسرائیلی فوجیوں نے سابق اسیر ایمن عبداللہ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس کے علاوہ شہید عبداللہ العجلونی کے گھر پربھی چھاپہ مارا گیا۔ تلاشی کی کارروائیوں میں گھروں میں توڑپھوڑ کے ساتھ ساتھ نقدی اور زیوارت بھی لوٹ لیےگئے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوج کا غرب اردن میں وحشیانہ کریک ڈاؤن، درجنوں فلسطینی زیرحراست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.