• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کا غرب اردن میں حماس رہنماؤں کےخلاف کریک ڈاؤن

جمعہ 29-04-2016
in فلسطین
0
0Pala1172
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن میں حماس کے کارکنوں کی تازہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت میں کی گئی ہیں جب مغربی کنارے کی ایک بڑی یونیورسٹی "بیرزیت” میں ہونے والے طلباء کونسل کے انتخابات میں حماس کے مقرب گروپ اسلامک بلاک کو غیرمعمولی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامک بلاک کی شاندار کامیابی سے اسرائیلی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق غرب اردن میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کی کارروائیوں میں سابق اسیر سابد بو البھا، حماس رہنما اور سابق اسیر احمد مافرجہ اور عمرو ابو غوش کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ یہ تینوں سرکردہ رہنما مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ سے گرفتار کیے گئے۔

ادھر غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں کفردان کے مقام پر اسرائیلی فوج نے تلاشی کی کارروائی میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

جنین میں اسرائیلی فوجیوں نے راہ گیروں کی بھی تلاشی لی اور متعدد افراد کو گرفتار کیا۔ رام اللہ سے جنین واپس آنے والے فلسطینی رہنما احمد عدنان ارحیل کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منقل کردیا۔ ارحیل اسلامک بلاک کے رہنما ہیں اور وہ متعدد مرتبہ اسے پہلے بھی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں جگہ جگہ ناکے لگا کر دو روز کے دوران دسیوں فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب غرب اردن میں طلباء یونین کے انتخابات میں حماس کے مقرب سمجھے جانے والے اسلامک بلاک نے طلباء یونین کے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائیاں اسلامک بلاک کی کامیابی پربوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوج کا غرب اردن میں حماس رہنماؤں کےخلاف کریک ڈاؤن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.