بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک گھر سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ فوجیوں نے گھر کے مالک کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ صہیونی فورسزنے غرب اردن کے شہر بیت لحم میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں Â تلاشی کی کارروائی کے دوران دو بندوقیں اور دھماکہ خیز مواد کی کچھ مقدار برآمد کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے مکان سے ایک 20 سالہ فلسطینی لڑکے کو بھی حراست میں لیا ہے جسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کل سوموار کو اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور بیت المقدس سے 23 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز منتقل کیا ہے۔