• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کا اسٹیڈیم پر حملہ، دسیوں فلسطینی تماشائی زخمی

پیر 29-08-2016
in فلسطین
0
0Pala4187
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج اور پولیس نے گذشتہ روز شمالی بیت المقدس میں قطنہ کے مقام پر فیصل الحسینی اسٹیڈیم میں جاری فٹبال کے مقابلے کے دوران فلسطینی تماشائیوں پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ کئی زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جب کہ ہلال احمر فلسطین کے کارکنان نے گراؤنڈ میں موجود زخمیوں کو فوری طبی امداد بھی مہیا کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شمالی بیت المقدس میں فیصل الحسینی اسٹیڈیم میں دو مقامی فٹبال ٹیموں الظاھریہ اور بلاطہ یوتھ سینٹر کے درمیان میچ جاری تھا کہ اس دوران صہیونی پولیس اور فوج نے تماشائیوں پر اندھا دھند آنسوگیس کی شیلنگ شروع کردی۔ آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے اور دونوں ٹیموں کو میچ روکنا پڑا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی یلغار کے وقت فیصل الحسینی گراؤنڈ میں کم سے کم 1200 تماشائی موجود تھے۔ اس وقت دونوں ٹیموں کے درمیان ’’ابو عمار شہید‘‘ٹورنامنٹ جاری تھا کہ اچانک اسرائیلی فورسز نے تماشائیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ شروع کردی۔

صہیونی فوج کی جانب سے مسلسل آنسوگیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کی فائرنگ کے باعث تماشائیوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث دیر تک میچ روکنا پڑا۔ تاہم بعد ازاں میچ دوبارہ شروع کردیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق قطنہ کےمقام پر فلسطینی مظاہرین کی سنگ بارے سے اسرائیلی پولیس کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ صہیونی فوج کی فائرنگ کے بعد زخمیوں کو ہلال احمر کے رضاکاروں نے طبی امداد مہیا کی۔

درایں اثناء فلسطینی فٹبال فیڈریشن کے چیئرمین میجر جنرل جبریل الرجوب نے بیت المقدس میں جاری میچ کے دوران کھلاڑیوں اور تماشائیوں پر اسرائیلی پولیس کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں جبریل الرجوب نے کہا ہے کہ فلسطینی تماشائیوں کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال اسرائیلی نسل پرستی کا واضح ثبوت ہے۔ صہیونی انتظامیہ فلسطینی شہریوں کو تفریحی سرگرمیوں سے روک کریہ ثابت کرنا چاہتی ہے کہ ارض فلسطین میں صرف یہودیوں کو ہرطرح کی تقریبات منعقد کرنے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان میں میچ دیکھنے والے نہتے فلسطینیوں پرطاقت کا استعمال صہیونی ریاست کے مذموم عزائم کا بین اظہار ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج کا اسٹیڈیم پر حملہ، دسیوں فلسطینی تماشائی زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.