قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کےخلاف تلاشی کی کارروائی میں جنین شہرمیں ایک فلسطینی شہری کےمکان پرقبضہ کرتے ہوئے اسے فوجی کیمپ میں تبدیل کردیا۔
قابض فوجیوں نے گھرمیں موجود خواتین اوربچوں کو بندوق کی نوک پر دھکے دے کرنکال دیا۔
جنین سے مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے جنین شہرمیں الجابریات کے مقام پر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ اس دوران دشمن فوجیوں نے شہرکے جنوب میں عبداللہ السعدی نامی فلسطینی کےمکان میں گھس کراہل خانہ کو باہر نکال دیا اور خود اس کی چھت پر چڑھ کر آس پاس کےعلاقوں کی تصاویر اور ویڈیو بنانے لگ گئے۔
قبل ازیں الجابریات کےقریب المثلث قصبے میں فلسطینی شہریوں اور قابض صہیونی فوج کے درمیان جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔ صہیونی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پرلاٹھی چارج کیا، گولیاں چلائیں اور آنسوگیس کی اندھا دھند شیلنگ کی تھی جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شدید زخمی ہوگئے تھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
