(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں زبوبا کے مقام پر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران چار فلسطینی بچوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والے بچوں میں دو سگے بھائی احمد اور علی نیاز جرادات شامل ہیں جب کہ ان کے دوسرے دو عزیز نور فواد جرادات اور محمد سعید جرادات کو بھی ان کے گھروں سے اغواء کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی گرفتاری کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ تاہم قابض فوج کی جانب سے جنین میں نہتے شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ روز کا معمول ہے۔
غالب امکان ہے کہ بچوں کو یہودی فوجیوں پر سنگ باری کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔