رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں بیتونیا کے مقام پر صہیونی فوج نے دو فلسطینی سگے بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا جب کہ ان کی والدہ کو بھی وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے جمعرات کو نوح ہریش نامی شہری کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے دو بیٹوں 25 سالہ محمود ھریش اور اس کے بھائی 22 سالہ احمد ھریش کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔صہیونی فوج نے گھر میں موجود دونوں فلسطینی لڑکوں کی والدہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ گھرمیں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی۔ قیمتی زیورات اور نقدی کی لوٹ مار کے ساتھ ایک لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی ضبط کرلیے۔ حراست میں لیے گئے دونوں فلسطینی نوجوانوں کو صہیونی فوج پہلے بھی گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال چکی ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے محمود اور احمد کی والدہ کے سرمیں بندوق کے بٹ مارے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔