(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض صہیونی فوج نے ہفتے کی رات کو مقبوضہ بیت المقدس کے گائوں العیساویہ کے قریب دو فلسطینیوں کو صیہونی فوجی کی بندوق کھینچنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی نوجوانوں کو عیساویہ کے نواح میں موجود ایک پٹرول پمپ کے پاس موجود بارڈر پولیس کے ایک اہلکار سے بندوق چھیننے کی کوشش حراست میں لے لیا گیا تھا۔محروسین میں سے ایک کو موقع پر ہی حراست میں لیا گیا تھا جبکہ دوسرا نوجوان فرار ہوگیا تھا جسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے ان دونوں نوجوانوں کو اسرائیلی تفتیشی سنٹر میں منتقل کردیا ہے جہاں پر ان سے تفتیش کی جائے گی۔
پچھلے کچھ ماہ کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو اسرائیلی فوجیوں سے اسلحہ کھینچنے کے الزام تلے گرفتار یا موقع پر گولی مار دی جاتی ہے۔