(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوجیوں کی جارحانہ کارروائی میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مذکورہ نوجوان کو بدھ کے روز غرب اردن کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع ایک صیہونی بستی کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی نوجوان نے چاقو سے حملہ کر کے ایک اسرائیلی فوجی کو زخمی کرنے کی کوشش کی تھی۔ دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے بدھ کی صبح مغربی کنارے کے علاقے جنین میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو زخمی کردیا۔ ایک اور اطلاع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل اور قلقیلیا کے علاقوں پر حملہ کر کے پانچ فلسطینیوں کو اغوا بھی کر لیا۔
