• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 2 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوجیوں پر فدائی حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فلسطینی گرفتار

اتوار 05-03-2017
in فلسطین
0
0Pala6314
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تاریخی جامع مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔ جو اس نے صہیونی فوجیوں پر حملے کے لیے چھپا رکھا تھا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک مقامی فلسطینی شہری عارف جابر نے بتایا کہ ایک اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو اس کے سامنے حراست میں لیا۔ کے کپڑوں اور سامان کی تلاشی لی۔ اس کے بعد اس کے ہاتھ پشت پر باندھے اور آنکھوں پر پٹی باندھی۔ کچھ دیر بعد اسے ایک فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

حراست میں لیے گئے فلسطینی شہری کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں  بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیےگئے فلسطینی نوجوان کے قبضے سے ایک چاقو برآمد ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مشرقی الخلیل کے بنی نعیم قصبے سے محمد علی سالم بلوط نامی ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ اسے  فدائی حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں تفتیش کے لیے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اکتوبر2015ء کے بعد فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں جاری تحریک کے دوران اسرائیلی فوج نے سیکڑوں شہریوں کو چاقو حملے سے فوج اور آباد کاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوجیوں پر فدائی حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.