• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 15 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوجیوں نے گاڑی میں سوار فلسطینی لڑکی اتارنے کے بعد اغوا کرلی

بدھ 23-12-2015
in فلسطین
0
Women Kidnap
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ فوجی چوکی کے قریب سے گذرنے والی ایک گاڑی پر اسرائیلی فوجیوں نے حملہ کرکے اس میں سوار ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لے لیا ہے۔ اغواء کی گئی لڑکی کی شناخت نہیں ہوسکی اور نہ ہی اس کے ٹھکانے کے بارے میں کچھ پتا چلا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے حوارہ چوکی کے قریب سے گذرنے والی ایک پرائیویٹ وین کو روکا جس میں متعدد فلسطینی شہری سوار تھے۔ تمام مسافروں کی جامہ تلاشی لینے اور ان کی شناخت پریڈ کے بعد ان میں سے ایک لڑکی کو گاڑی سے اتار لیا گیا جسے بعد ازاں ایک فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام کی طرف لے جایا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں ے نابلس ہی میں زعترہ فوجی چوکی کے قریب ایک فلسطینی کار پرحملہ کرکے اس میں سوار شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں کار کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ صہیونی بارڈر فورسز کے اہلکاروں نے ’’اوپل‘‘ ماڈل کی ایک فلسطینی کار کا تعاقب کیا اور اسےزعترہ چوکی کے قریب روک لیا گیا۔ کار میں دو افراد سوار تھے۔ انہیں اتارنے کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ گاڑی میں موجود سامان بھی سڑک پر پھینک دیا گیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوجیوں نے گاڑی میں سوار فلسطینی لڑکی اتارنے کے بعد اغوا کرلی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.