فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں صہیونی فوجیوں نے ایک چھاپے کے دوران یعبد کے مقام سے دو فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ دونوں فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاری ’’دوتان‘‘ نامی ایک فوجی چوکی کے قریب سے عمل میں لائی گئی۔
مقامی شہریوں نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کوبتایا کہ ’’دوتان‘‘ فوجی چوکی اور اس سے متصل علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے دن بھر شہریوں کی تلاشی اور ان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اسرائیلی فوجی گرفتاری کے فوری بعد وہیں پر شہریوں سے تفتیش شروع کردیتے ہیں اور سرعام انہیں تشدد کا نشانہ بنایاجاتا ہے۔
مقامی شہریوں نے بتایا کہ اسی فوجی چوکی پر دو شہریوں کی گرفتاری سے ایک روز قبل تین شہریوں کو حراست میں لیا گیا اور انہیں وہیں پر تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔
