نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بورین کے مقام پر صہیونی آباد کاروں نے مقامی فلسطینی کاشت کاروں کا ایک ٹریکٹر نذرآتش کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی اشرار نے جنوبی نابلس کے حوارہ چوک کے قریب بورین قصبے میں فلسطینی شہری عبدالعظیم ادریس کا ایک ٹریک آتش گیر مواد چھڑک کر نذرآتش کردیا۔ یہ ٹریکٹر فلسطینی شہریوں کی کاشت کاری کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا جب کہ خود عبدالعظیم ادریس تعمیراتی سامان کے ایک تاجر ہیں۔مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی آباد کاروں نے ٹریکٹر پر آتش گیر مادہ چھڑکا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر کو آگ لگ گئی۔
ادھر صہیونی آباد کاروں نے مقامی فلسطینی شہریوں کے گھروں کی بیرونی دیواروں پر عبرانی زبان میں اسلام، مسلمانوں،عربوں اور فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز نعروں کی چاکنگ کی ہے۔