• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی ریاست کےعالمی بائیکاٹ کے لیےفنڈنگ کام نہ آئی، بائیکاٹ مسلسل جاری

پیر 06-07-2015
in فلسطین
0
plf funding-failed
0
SHARES
0
VIEWS

عالمی سطح پرانسانی حقوق کی تنظیموں بالخصوص فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرنے والے گروپوں اور صہیونی لابی کے درمیان اسرائیل کے بائیکاٹ کو جاری رکھنے اور اسے روکنے میں سخت مقابلہ ہے۔ ایک طرف انسانی حقوق کے گروپ پوری شدومد کے ساتھ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو تیزی کے ساتھ مزید وسعت دے رہے ہیں دوسری جانب اسرائیلی لابی دنیا بھر میں صہیونی ریاست کے خلاف جاری بائیکاٹ مہمات کو ناکام بنانے کے لیے بھاری سرمایہ لگا رہی ہے۔ اس کے باوجود صہیونی مصنوعات کے عالمی بائیکاٹ کی مہمات تیزی کے ساتھ فروغ پذیر ہیں اور اپنا اثردکھا رہی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حال ہی میں فلسطین میں "نیشنل لینڈ ڈیفنس اور یہودی آباد کاری کے خلاف مزاحمت ” نامی کمیٹی کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں صہیونی لابی نے اسرائیل کے خلاف جاری بائیکاٹ مہمات کو ناکام بنانے کے لیے غیرمعمولی سرمایہ کاری کی ہے۔ اسرائیل کی حمایت میں سرگرم عالمی گروپوں کی جانب سے صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کو”عالمی جرم” قرار دینے کی مہمات بھی جاری ہیں اور انہیں "سام مخالف” بھی سمجھا جا رہا ہے۔ انہی نعروں کی آڑ میں شدت پسند صہیونی یورپی ممالک میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہمات کو غیرموثر بنانے کے لیے بھاری مقدار میں سرمایہ بھی لگا رہی ہیں مگر اس کے باوجود صہیونی ریاست اور اس کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی عالمی مہم پر کوئی اثرنہیں پڑا ہے۔

کمیٹی کے رکن اور تحریک فتح کے رہ نما محمد اشتیہ کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک میں اب نہ صرف مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تیار ہونے والی اشیاء کے بائیکاٹ کی مہمات جاری ہیں بلکہ اب اسرائیل کی ان مصنوعات کے بائیکاٹ کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے جو اس سے قبل یورپی منڈیوں میں بغیر کسی اعتراض کے پیش کی جاتی رہی ہیں۔ انہوں نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کی درجہ بندی کرنے کے بجائے تمام مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرے کیونکہ کہ تمام مصنوعات مقبوضہ فلسطین ہی میں تیار کی جاتی ہیں۔

فتحاوی رہ نما محمد اشتیہ نے بیلجیم کے صدر مقام برسلز میں اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں بالخصوص فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرنے والے گروپوں کی اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم تیزی کے ساتھ اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.