مقبوضہ فلسطین میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ رائد صلاح نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے تمام توسیع پسندانہ منصوبے زوال کی جانب گامزن ہیں۔ اسرائیل ایک ایسی گاڑی ہے جو اپنی تباہی کی طرف جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومتیں مذہبی پیشواؤں اور انتہا پسند ربیوں کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے قبلہ اوّل کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی سازشیں کررہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک پراسرائیلی ریاست کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے باوجود ان کی جماعت کے عوامی فلاحی منصوبوں اور قبلہ اوّل کے دفاع کے پرواگراموں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔
الشیخ رائد صلاح نے کہا کہ اسرائیل کے تمام مذہبی رہنما فلسطینیوں اور عربوں کے قتل عام کے فتوے صادر کرتےہیں اور اسرائیلی فوج ان فتاویٰ پرعمل درآمد کرتی ہے۔ اسحاق گنسبرگ اور الیاھو شموئیل جیسے یہودی ربیوں نے عربوں اور فلسطینیوں کے قتل،لوٹ مار، مساجد کو شہید کرنے اور گرجا گھروں کو نذرآتش کرنے کے سیکڑوں فتوے جاری کررکھے ہیں۔ انہی فتاویٰ کی بنیاد پر اسرائیلی ریاست کی پالیسیاں تشکیل پاتی ہیں اور فلسطینیوں کے خلاف نفرت اور نسل پرستی کے خوفناک مظاہر سامنے آتے ہیں۔