• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’صہیونی خفیہ ادارے کا فلسطینی تحریک انتفاضہ کچلنے میں ناکامی کا اعتراف

جمعرات 14-07-2016
in فلسطین
0
0Pala1865
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ذمہ دار خفیہ ادارے’شاباک‘ نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کی جانب سے جاری انفرادی مزاحمتی کارروائیوں کی روک تھام میں ان کے سیکیورٹی ادارے اور فلسطینی اتھارٹی کی پولیس بری طرح ناکام رہے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی خفیہ ادارے’’شاباک‘‘ کے سربراہ نداف ارگمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگرچہ فوج نے فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر غرب اردن میں فلسطینیوں کی سیکڑوں مزاحمتی کارروائیوں کو ناکام بنایا ہے مگر اس کے باوجود حالات اسی طرح کشیدگی کا شکار ہیں اور آئے روز کشیدگی اور پرتشدد کارروائیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اسرائیلی خفیہ ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ آنے والے دونوں میں غرب اردن میں فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں غیرمعمولی شدت آ سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وقفے وقفے سے فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے کارروائیوں میں کمی سے حالات کو سازگار نہیں قرار دیا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نداف ارگمان نے پارلیمنٹ کی خاجہ و سیکیورٹی کمیٹی کے روبرو بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور تعاون موجود ہے اور ہم سب مل کر حماس کا قلع قمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی خفیہ ادارے کے سربراہ نے پارلیمنٹ میں ایک رپورٹ بھی پیش کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ غرب اردن اور بیت المقدس میں حالات خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.